معاشی انقلاب کے بغیر تبدیلی کا خواب ادھورا ہے، حبیب الرحمان خان

معاشی انقلاب کے بغیر تبدیلی کا خواب ادھورا ہے، حبیب الرحمان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر مذہبی امور وہ عشر زکواۃ حبیب الرحمان خان نے کہاہے کہ موجودہ دور میں معاشی انقلاب کے بغیر تبدیلی کا خواب ناممکن ہے ۔کامرس کالجز سے فارغ ہونے والے طلباء کے لئے روز گار کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا ۔موجو دہ دور میں روایتی تعلیم کی کو ئی اہمیت نہیں ہے ۔کمپیوٹرز کے بغیر ادمی جاہل تصور کیا جاتاہے ۔اپنے دور ااقتدار میں ہمیشہ تعلیمی اداروں کی استحکام پر توجہ دی ہے ۔بونیر کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دیتاہوں کہ وہ سب مل کر بونیر کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار اداکریں ۔کامرس کالج بونیر کے لئے ایم ایم اے دور میں 20 کروڑ روپے منظور کرکے شاندار بلڈنگ تعمیر کی تھی ۔مگر گذشتہ دور میں اس عمارت پر اے این پی کی حکومت نے قبضہ کرکے اس میں عبدالولی خان یو نیورسٹی کا کیمپس تعمیر کیاتھا ۔انشاء اللہ بہت جلد وہ بلڈنگ دوبارہ کامرس کالج کے لئے خالی کرایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامرس کالج بونیر کے افتتاحی تقریب سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے صوبائی وزیر کے پی ایس شاجہان خان ،انجنئر ناصر خان ،ضلع کونسل بونیر کے اراکین حجاب اللہ ،شیرین خان اف سلطان وس کے علاوہ سوات ،مردان ،صوابی ،نوشرہ کامرس کالج کے پرنسپلز اور عوام علاقہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے کامرس کالج بونیر کے پرنسپل مبارک خسین ۔کامرس کالج کے ڈائیریکٹر شکیل احمد نے بھی خطاب کئے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم کو چلنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ کامرس کالج اب عارضی بلڈنگ میں قائم کیاگیاہے ،بہت جلد یہ مستقل بلڈنگ میں شفٹ ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کالج کے لئے سیکورٹی کا بندوبست کیاگیاہے ۔پرنسپل کامرس کالج نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کامرس کالج میں داخل کروائیں جو طلباء کامرس کالج میں داخلہ لے گا اسے ایک سالہ ڈی ائی ٹی کورس مفت پڑھایا جائے گا ۔صوبائی وزیر نے باظابطہ طور پر کامرس کالج کا افتتاح کیا ۔