ایم کیو ایم پاکستان نے لندن سے رابطہ رکھنے پر 3 ارکان کی رکنیت ختم کردی

ایم کیو ایم پاکستان نے لندن سے رابطہ رکھنے پر 3 ارکان کی رکنیت ختم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے ایم کیو ایم لندن سے رابطہ رکھنے پر تین ارکان کی رکنیت ختم کردی۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے ممبر رکن الدین کی پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رکنیت ختم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدے سے بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اشرف نور اور اکرم راجپوت کی رکنیت بھی ختم کی گئی ہے۔ تینوں کی رکنیت لندن سے رابطہ رکھنے پر ختم کی گئی ہے