سی ڈی اے مزدور یونین نے آج سپریم کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

سی ڈی اے مزدور یونین نے آج سپریم کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے مزدوروں کی نمائندہ تنظیم کو حاصل مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے ، ملازمین سے متعلقہ فیصلوں میں ملازمین کی تنظیم کو نظر انداز کرنے،ادارے و محنت کشوں کے معاملات عدالتوں میں ہونے کے باوجود ملازمین کے خلاف کیے جانے والے اقدامات اور سی ڈی اے کے موجودہ حالات پر آج مورخہ 19-10-2016بروز بدھ بوقت دن 03:00بجے بمقام مرکزی یونین آفس میں سپریم کونسل کا اجلاس طلب کر لیا جس میں تمام مرکزی عہدیدران اور سی بی اے کمیٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے ،اجلاس میں سی ڈی اے کے حالات کے بارے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔