فیصل بینک کی جانب سے لائف پلس سیونگز اکاؤنٹ کا اجرا

فیصل بینک کی جانب سے لائف پلس سیونگز اکاؤنٹ کا اجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیصل بینک لمیٹڈ نے ادھیڑ عمر اور بوڑھے صارفین کو خدمات کی فراہمی کیلئے لائف پلس سیونگز اکاؤنٹ کا اجرا کیا ہے۔ فیصل لائف پلس سیونگز اکاؤنٹ خصوصی طور پر 55 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پراڈکٹ فنڈز تک آسان رسائی فراہم کرتے ہوئے بہترین ریٹرنز کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور ماہانہ منافع کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔کارڈ کے اجرا کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل بینک لمیٹڈ کے مارکیٹنگ اور پراڈکٹس کے سربراہ احمد حیمانی نے کہا کہ بوڑھے افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصل لائف پلس سیونگز اکاؤنٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ 5.25 فیصد تک بہترین شرح منافع اور ماہانہ منافع کی رقم کی سہولت فراہم کرتا ہے اور اس کیلئے اکاؤنٹ میں کم از کم بیلنس کی بھی کوئی حد مقرر نہیں۔ مزید یہ کہ پہلی چیک بُک مفت دینے کے ساتھ ساتھ ڈیبٹ کارڈ، نقد رقم کا مفت انشورنس اور حادثاتی موت کے انشورنس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔فیصل بینک لمیٹڈ بوڑھے اور سینئر کلائنٹس اور ان کی مالی اور بینکنگ ضروریات کا بہت خیال رکھتا ہے۔ مزید برآں صارفین کو درکار بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی طور پر ریلیشن شپ منیجرز بھی موجود ہیں جو انہیں تمام ضروری مالی رہنمائی فراہم کریں گے۔