حب سے لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم فرار

حب سے لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)حساس اداروں نے حب میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے انتہائی مطلوب ملزم بلال عرف بھیا کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ملزم حب سے لیاری کی طرف فرار ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئے شہر میں آنے والی بسوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔بلال عرف بھیا حساس ادارے کے افسرسمیت 30 افراد کے قتل میں ملوث ہے ۔