وزیراعظم ہی ملک و قوم کومشکلات سے نکال سکتے ہیں،نزہت صادق

وزیراعظم ہی ملک و قوم کومشکلات سے نکال سکتے ہیں،نزہت صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر و چیف آرگنائزر شعبہ خواتین بیگم نزہت صادق نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کو پارٹی کا صدر او ر دیگر نومنتخب عہدیداوں کو مبارکباددی اور کہاکہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کو بلامقابلہ منتخب کرنے پر کارکن بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) قائداعظم کے افکار پر عمل کرتے ہوئے آگے کی جانب بڑھ رہی ہے، وزیراعظم میاں نوازشریف ہی پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو ملک اور قوم کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔بیگم نزہت صادق نے کہاکہ پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)نے مشکلات سے نکالا اور آئندہ بھی میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کی بہتری اور عوام کی فلاح کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہے گی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف قو م کی امیدوں کا مرکز اور محور ہیں،توانائی کا بحران ہو یا دہشت گردی کا خاتمہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن کی وجہ سے ہی ملک بحرانوں سے باہر آ رہا ہے۔سینیٹر بیگم نزہت صادق نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مخالفین کو کھل کر پیغام دیا کہ ملک کے ترقی میں رخنہ ڈالنے والے اپنے اوچھے ہھکنڈوں سے باز آ جائیں ،ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کیلئے سوچنے کی ضرورت ہے۔