اینٹی ڈینگی مہم میں534گھروں کا سروے کیا گیا،قیصرمحمود

اینٹی ڈینگی مہم میں534گھروں کا سروے کیا گیا،قیصرمحمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کینٹ بور ڈ کی خواتین پر مشتمل اینٹی ڈینگی آگاہی مہم کی ٹیموں نے 524گھروں میں سروے کیا ،تر جما ن کینٹ بورڈ قیصر محمو د کے مطابق خواتین پر مشتمل اینٹی ڈینگی مہم کی 18ٹیموں نے کینٹ کے علاقوں نصیر آباد، پشاو ر روڈ، پیپلز کالونی، ٹینچ بھاٹہ، بیکری چوک ، ویسٹریج ، الٰہ آباداور ملحقہ علاقوں میں سروے کے دوران 524گھروں میں سروے کیا ، اور گھروں میں موجود خواتین کو ڈینگی کی خطرناک بیماری سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا ،اور ہدایت دی کہ گھر کے اندر اردگرد، چھتوں ، پودوں کی کیاریوں ، گملوں اور پرانے برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں ،تاکہ ڈینگی کی خطرناک بیماریوں سے بچا جاسکے ۔علاوہ ازیں مردوں پر مشتمل ٹیموں نے ہوٹلوں ، ٹائر شاپس، ورکشاپس اورکارخانوں میں سروے کیا جس کے لا روا بر�آمد ہو نے پر 03دکا نا ت کو سر بمہر کر دیا گیا جن میں عا شق ڈیزل پمپ کشمیر روڈ صدر ، صا بر خا ن انجینئر نگ اور جوا د چکن شا پ بر ٹش ہو م شا مل ہیں دوسری جا نب ٹیموں نے کارخانوں میں موجود حضرات کو آگاہ کیا کہ ٹائروں ، گھڑوں، اور خالی جگہوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں ۔راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے جائزتجاوزات کے سلسلے میں آپریشن 4ٹرک سا ما ن قبضہ میں لیا گیاتقصیلا ت کے مطا بق کینٹ بور ڈکے شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے کینٹ کے علاقوں ٹینچ بھاٹہ، پیپلز کالونی ، بکرا منڈی ، چوہڑ چوک ، الٰہ آباد کے علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے سلسلے 4ٹرک سامان کے قبضے میں لےئے،علا وہ ازیں غیر قانونی آویزاں کیے گئے بینر ز اور پوسٹر کے خلاف قانو نی کاروائی میں بینرز اُتار لیے گئے جو غیر قانونی طورپر آویزاں کیے گئے تھے،۔