کراچی ،رینجرز کارروائیاں 9ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کارروائیاں 9ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گڈاپ،کورنگی ،ملیر،گلبرگ،لیاقت آباد اوراورنگی ٹاؤن میں کارروائیاں کرکے3ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔گرفتار ملزمان میں 2کاتعلق کالعدم تنظم سے ہے جبکہ تیسرے ملزم کا تعلق ڈاکوؤں کے گروہ سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔ترجمان کے مطابق رینجرزنے لیاقت آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیاہے۔