بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مزید تقرریاں اور تبادلے

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مزید تقرریاں اور تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مزید تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں گزشتہ روز ڈائریکٹر اسٹیٹ تعینات کئے جانے والے گریڈ19 کے افسر سید تسنیم احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا کرمعطل کردیا گیا ہے جبکہ ای اینڈ آئی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آصف اقبال کو بھی فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ، تعینات کئے جانے والوں میں گریڈ 19 کے افسر عبدالقیوم کو ڈائریکٹر اسٹیٹ ، بشیر احمد سدوزئی کو سینئر ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی اور گریڈ 19 کے افسر فرید تاجک کو ڈائریکٹر وہیکل مقرر کیا گیا ہے ، ڈائریکٹر وہیکل کی حیثیت سے تعینات گریڈ 18 کے افسر محمد عثمان کواسی محکمے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، ان تمام تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کی اجازت سے میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل نے جاری کئے۔