،سی سی پی اوامین وینس کاجائے وقوعہ کادورہ ،لواحقین کودلاسہ

،سی سی پی اوامین وینس کاجائے وقوعہ کادورہ ،لواحقین کودلاسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) امین وینس نے بھی ہونے والے چار قتلوں کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تمام شواہد فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں جبکہ وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ ملنے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی ۔انہوں نے بتایا کہ خاتون اور بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ،کیس کی جلد تحقیقات مکمل کر لیں گے ۔ اس موقع پر موجود مرد وخواتین رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔