گورنر سندھ کو فی الفور گرفتار کیا جائے،پاک سر زمین پارٹی

گورنر سندھ کو فی الفور گرفتار کیا جائے،پاک سر زمین پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان پاک سرزمین پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہاجر قوم کے حقوق کا سودا کرنے، ریاستِ پاکستان سے حلفِ وفاداری اُٹھانے کے باوجود پاکستان مخالف قوّتوں کے آلاءِ کار بنے رہنے پر گورنر سندھ کو نا صرف فلفور انکے عہدے سے ہٹایا جائے اور انکی ملک مخالف سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے بلکہ جب تک یہ تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں گورنر سندھ کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگائی جائے ، انکا نام فلفور ای سی ایل میں ڈالا جائے اس وقت پاکستان مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان مخالف قوّتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے سازشیں کر رہی ہیں لہذا یہ امر بہت ضروری ہے کہ پاکستان مخالف عناصر اور انکے آلاءِکار کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے استحکامِ پاکستان کو یقینی بنایا جائے۔