امریکہ کا پھر پاک بھارت مذاکرات پر زور،افغان مذاکراتی عمل میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں، مارک ٹونر

امریکہ کا پھر پاک بھارت مذاکرات پر زور،افغان مذاکراتی عمل میں واشنگٹن کا ...
امریکہ کا پھر پاک بھارت مذاکرات پر زور،افغان مذاکراتی عمل میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں، مارک ٹونر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لئے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے، پاکستان ان گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جن کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کا بھی حامی ہے تاہم اس میں اس کا کوئی کردار نہیں ،نہ ہی کوئی مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔