بلوچ کالونی پل پر حادثہ ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

بلوچ کالونی پل پر حادثہ ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
بلوچ کالونی پل پر حادثہ ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ کالونی پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔

ابتک نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب علل صبح ٹریفک حادثے نے پولیس اہلکار کی جان لے لی ۔ اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا اور بعد میں ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی ہے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں ۔

مزید :

کراچی -