آج پھر میدانی علاقوں میں موسم گرم، پشاور ، اسلام آباد اور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آج پھر میدانی علاقوں میں موسم گرم، پشاور ، اسلام آباد اور کشمیر سمیت چند ...
آج پھر میدانی علاقوں میں موسم گرم، پشاور ، اسلام آباد اور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شام/رات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

پاک فوج اور آسٹریلیا میدان میں آگئے ، مقابلہ جاری 

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکھر، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڈو، تربت 39، لاڑکانہ، روہڑی، نوکنڈی، نورپورتھل38 ڈگری اور آج لاہور میں کم سے کم 18، اسلام آباد 15،کراچی 25، پشاور 17، کوئٹہ 09، چترال 08جبکہ گلگت اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کی توقع ہے ۔

مزید :

ماحولیات -