بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر ریاست اترکھنڈ میں گر کر تباہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر ریاست اترکھنڈ میں گر کر تباہ ، جانی نقصان نہیں ہوا
بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر ریاست اترکھنڈ میں گر کر تباہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17گر کر تباہ ہو گیا ۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی فوج کاایم آئی 17چوپر ہیلی کاپٹرٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی بدریناتھ کے شمالی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ، ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 15افراد سوار تھے جن میں سے چند کو معمولی زخم آئے ہیں ۔

پاک آرمی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

حادثہ چین کی سرحد کے قریب پیش آیا جب ہیلی کاپٹر بدریناتھ اور مانا پاس گاﺅں کے علاقے میں گستولی ہیلی پیڈ پر انٹر ویلی موومنٹ کیلئے فوجی مشقوں میں شریک تھا کہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد آگ نے لپیٹ میں لے لیا ، حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ریاست اترکھنڈ میں پیش آیا۔