خلائی روبوٹ”سکیاپریلی“ مریخ پر اترنے کو تیار

خلائی روبوٹ”سکیاپریلی“ مریخ پر اترنے کو تیار
خلائی روبوٹ”سکیاپریلی“ مریخ پر اترنے کو تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ای ایس اے کا ”سکیاپریلی“ نامی روبوٹ زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر کے سفر کے بعد آنے والے چند گھنٹوں میں مریخ کی سرزمین پرقدم رکھنے والا ہے۔چھ پہیوں والا یہ روبوٹ مریخ کی سطح میں سوراخ کر کے وہاں زندگی کے آثار کا کھوج لگائے گا۔یورپ خلائی ادارے کے لیےا” سکیاپریلی“ کی کامیابی گذشتہ مشن کی ناکامی کا ازالہ کر سکتی ہے۔

یہ وہاں اترنے کے لیے اور اپنی رفتار کو 21 ہزار کلومیٹر فی گھنٹے سے صفر پر لانے کے لیے بہت سے راکٹوں اور پیراشوٹ کا استعمال کرے گا۔600 کلو وزن کے اس روبوٹ کے لیے آخری دو میٹر اہم ہیں جس کے دوران وہ سطحِ مریخ پر اپنے پیٹ کے بل گرے گا۔

مزید پڑھیں :نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد سام سنگ کی زوردار واپسی، اب کس قسم کا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے؟ ایسی خبر جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادی

اترنے کے دوران ای ایس اے تحقیقاتی گاڑی یو ایچ ایف سگنل نشر کرے گی جسے ایک انڈین ریڈیو دوربین سے وصول کر کے اسے جرمنی میں اس کے کنٹرولرز تک بھیج دیا جائے گا۔روبوٹ مریخ پر گرینچ مین ٹائم کے مطابق دوپہر دو بج کر 58 منٹ پر اترے گا۔ اترنے کے بعد بھی اگر سکیاپریلی کی آواز آتی رہے تو یہ سمجھا جائے گا کہ اٹلی کا تیارہ کردہ یہ روبوٹ مریخ کی سطح پر سلامتی کے ساتھ اتر چکا ہے۔