اپنی ریٹائرمنٹ پرراحیل شریف نے جوان کو ایسالطیفہ سنادیا کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے

اپنی ریٹائرمنٹ پرراحیل شریف نے جوان کو ایسالطیفہ سنادیا کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے
اپنی ریٹائرمنٹ پرراحیل شریف نے جوان کو ایسالطیفہ سنادیا کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت کے خاتمے پر ریٹائرمنٹ لے لینے کیلئے ذہنی طورپرتیار ہیںاورا س کی ایک مثال لاہور میں ہونیوالے عسکری قیادت کے اجلاس کے موقع پرملی۔
پروگرام ’حسب حال‘کے میزبان جنیدسلیم نے بتایاکہ اجلاس کے موقع پر جنرل راحیل شریف نے ایک جوان سے حال احوال پوچھا تو جوان نے کہا کہ میں تو ریٹائر ہورہا ہوں،راحیل شریف نے جواباً کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد میں بھی ریٹائر ہورہاہوں، مل کر کوئی کام کریں گے۔

”یہ نام سب کو بتا دو“متنازعہ خبر کے معاملے پر بالآخرنواز شریف نے چوہدری نثار کو اجازت دے دی
دوسرواقعہ بھی ہے کہ جب ایک اعلی افسر نے راحیل شریف کوسگار پیش کیاتو راحیل نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد میں ریٹائر ہورہاہوں اور تم نے اسی سیٹ پر ہوناہے، آپ سے سارادن سگارلے لے کر پیوں گالیکن کچھ ایسے اشارے ہیں کہ وہ موجودہ حکومت کے رویئے سے خوش نہیں،جیساکہ وہ کہہ چکے ہیں، پاکستان میں مغربی مفادات رکھنے والے کچھ لوگ عوام اورفوج میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک میںہوں ،یہ نہیں کرنے دوں گا۔یہ بھی واضح ہوچکا ہے کہ عوام احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ڈنڈا سوٹاکرنافوج کا کام نہیں۔

مزید :

قومی -