نواز شریف کو زوردار جھٹکا، اپنی ہی پارٹی کا بڑا رہنماءبری طرح برس پڑا، ایسی بات کہہ دی جو کہنے کی پہلے کسی میں ہمت نہ تھی

نواز شریف کو زوردار جھٹکا، اپنی ہی پارٹی کا بڑا رہنماءبری طرح برس پڑا، ایسی ...
نواز شریف کو زوردار جھٹکا، اپنی ہی پارٹی کا بڑا رہنماءبری طرح برس پڑا، ایسی بات کہہ دی جو کہنے کی پہلے کسی میں ہمت نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءظفر علی شاہ اپنی ہی جماعت کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ مشرف کے ریفرنڈم اور نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے میں کوئی فرق نہیں ، آلو کا نرخ پوچھنا ہے تو کسی غریب سے پوچھیں، ارد گرد بیٹھے طلبہ نوازوں سے نہیں۔

2013ءمیں آلو کی قیمت 80روپے اور آج 25روپے فی کلو ہے : وزیر اعظم نواز شریف
نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر علی شاہ نے کہا کہ مشرف کی آمریت اور موجودہ جمہوریت میں کوئی فرق نہیں ہے جبکہ ان کے ریفرنڈم اور نواز شریف کے پارٹی صدر ہونے میں بھی کوئی فرق نہیں۔ پرویز مشرف کے دور میں زاہد حامد وزیر قانون تھے جبکہ اس دور میں بھی وہ ہی وزیر قانون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی جماعتوں میں عہدے وراثت کی طرح ملتے ہیں۔

عمران خان ڈگڈگی نہیں بجا رہے ،وزیراعظم کا اشارہ غیر سیاسی لوگوں کی طرف ہے :خورشید شاہ
ظفر علی شاہ نے کہا کہ ” دونوں ادوار کے درمیان 19,20 کا فرق ہے۔ جنرل مشرف کا وزیر قانون زاہد حامد تھے اور وزیراعظم کے بھی زاہد حامد ہی ہیں۔ وزیراعظم نے اگر مہنگائی کا پوچھنا ہے تو کسی بازار، غریب علاقے، محلے یا پھر کسی غریب گھر چلے جائیں تو انہیں پتہ چلے کہ مہنگائی کس قدر بلندی پر ہے۔ ارد گرد جو طلبہ نواز بیٹھے ہوتے ہیں وہ تو کہتے ہیں کہ واہ بھئی واہ بالکل امن و امان ہے ۔“

مزید :

لاہور -