ملتان ایئر پورٹ پر عمران خان کے سیکیورٹی عملے اوراے ایس ایف میں تلخ کلامی ، اندرجانے سے روک دیا

ملتان ایئر پورٹ پر عمران خان کے سیکیورٹی عملے اوراے ایس ایف میں تلخ کلامی ، ...
ملتان ایئر پورٹ پر عمران خان کے سیکیورٹی عملے اوراے ایس ایف میں تلخ کلامی ، اندرجانے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور ایلیٹ فور س اور ایئر پورٹ سیکیورٹی اہلکاروں میں تلخ کلامی ہو گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے آئے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے اندرجانے کی کوشش کی جس پر اے ایس ایف کے عملے نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو معاملہ بگڑ گیا اور نوبت تلخ کلامی تک پہنچ گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کی بغیر یونیفار م کے ایلیٹ فور س کے اہلکاروں نے ایئر پورٹ کی حدود میں جانے کی کوشش کی تو انہیں ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی ۔
اے ایس ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ یونیفار م کے بغیر کسی کو ایئر پورٹ میںداخل نہیں ہونے دیں گے ۔

عمران خان آج ملتان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان -