”یہ نام سب کو بتا دو“متنازعہ خبر کے معاملے پر بالآخرنواز شریف نے چوہدری نثار کو اجازت دے دی

”یہ نام سب کو بتا دو“متنازعہ خبر کے معاملے پر بالآخرنواز شریف نے چوہدری ...
”یہ نام سب کو بتا دو“متنازعہ خبر کے معاملے پر بالآخرنواز شریف نے چوہدری نثار کو اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ کو ڈان نیوز میں شائع ہونے والی متنازع خبر کے معاملے پر تحقیقات کر کے خبر لیک کرنے والوں کے نام سب کے سامنے لانے کی اجازت دے دی ہے ۔

بڑی خبر آ گئی، متنازعہ خبر چھپوانے پر اہم ترین حکومتی شخصیت نے پاک فوج کے سامنے اعتراف جرم کر لیا
وزیراعظم ہاوس میںگزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیا ن اتفاق ہوا کہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جائے گی تاکہ اداروں کے درمیان شکوک و شبہات ختم کیے جا سکے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر چوہدر ی نثار نے اس معاملے پر اب تک ہونے والی تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ طریقے سے تحقیقات کر کے خبر لیک کرنے والے عناصر کا نام سب کے سامنے لائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع خبر لیک کرنے میں بعض حکومتی عہدیدارمشکوک ہیں ،اس معاملے کی وجہ سے سول ملٹری تعلقات میں بھی دوریاں پیدا ہوئی ہیں ۔

مزید :

قومی -