پنجاب کی دوبڑی سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

پنجاب کی دوبڑی سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
پنجاب کی دوبڑی سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کی دو بڑی سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  مسلم لیگ ق کے سابق وفاقی وزیر حامد یار ہراج اورسابق ایم پی اے محمد یار ہراج نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔
محمد یار ہراج نے عمران خان پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امید کی واحدکرن اور تبدیلی کے علمبردار ہیں ، انکے قافلے میں شمولیت کا فیصلہ پاکستان کی خاطر کیا۔
محمد یار ہراج کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کے خلاف عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں ۔
عمران خان نے محمد یا رہراج اور حامد یار ہراج کی شمولیت کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچ اور جھوٹ میں تفریق واضح ہو چکی ہے ۔

یاد رہے حامد یار ہراج مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر 2002ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ  محمد یار ہراج مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر 2008 ء کے انتخابات میں ایم پی اے کا الیکشن جیتے تھے۔

مزید :

لاہور -