بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ بھارت نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں کین ولیم سن، کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، ڈاﺅگ بریسویل، اینٹن ڈیوسیچ، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، جیمز نیشام، لیوک رانچی، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساﺅتھی، راس ٹیلر اور ویٹلنگ شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جسپریت بمرا، کیدر جادھوو، ویرات کوہلی، دھاول کلکرنی، مندیپ سنگھ، امیت مشرا، منیش پانڈے، ہردیک پانڈیا، اشر پٹیل، اجنکیا ریحانے، سریش رائنا، روہت شرما، جایانت یادیو اور امیش یادیو شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -