اعتزاز احسن کے گھر کا ایک ایک صوفہ، قالین، پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت، وہ کس منہ سے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں: ترجمان وزیر داخلہ

اعتزاز احسن کے گھر کا ایک ایک صوفہ، قالین، پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت، وہ ...
اعتزاز احسن کے گھر کا ایک ایک صوفہ، قالین، پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت، وہ کس منہ سے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں: ترجمان وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اعتزاز کے گھر کا ایک ایک صوفہ، قالین، پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت ہے، وہ کس منہ سے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اعتزازاحسن بھارت کوسکھوں کی فہرست فراہمی کے الزام کی وضاحت نہیں کر سکے۔ ترجمان نے کہا کہ اعتزازکے گھرکاایک ایک صوفہ،قالین ،پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت ہے جبکہ 1989ءمیں بےنامی پربینظیربھٹو سے ایل پی جی کوٹا لیا لیکن آج قوم کو کرپشن کے خلاف لیکچر دیتے نہیں شرماتے۔ اعتزاز احسن دوسروں پرالزام کس منہ سے لگاتے ہیں۔