فنڈنگ کا صلہ ملنے لگا، مدارس اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کو افرادی قوت فراہم کر رہے ہیں: خواجہ آصف

فنڈنگ کا صلہ ملنے لگا، مدارس اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کو افرادی قوت ...
فنڈنگ کا صلہ ملنے لگا، مدارس اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کو افرادی قوت فراہم کر رہے ہیں: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مدارس 2 نومبر کو اسلام آباد پر قبضے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو افرادی قوت فراہم کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور مدارس پر الزامات عائد کئے ہیں اور کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کو مدرسوں کی فنڈنگ کا صلہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے 2 نومبر کو اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کو افرادی قوت فراہم کر رہے ہیں۔