چینی وفد کا گوادر کا دورہ، مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، منصوبوں پر پیش رفت کو سراہا

چینی وفد کا گوادر کا دورہ، مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، منصوبوں پر پیش رفت ...
چینی وفد کا گوادر کا دورہ، مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، منصوبوں پر پیش رفت کو سراہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وفد نے پاک، چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر جارش کوششوں اور پیش رفت کو سراہا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے گوادر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی اور دیگر حکام نے ان کا کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق چینی وفد کے ارکان کو گوادر میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چین، پاکستان میں باہمی تعاون سے خطے میں معاشی انقلاب آ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چینی وفد کے ارکان نے گوادر بندرگاہ کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کوششوں او رپیش رفت کو سراہا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -