وزیراعظم کے ڈگڈگی کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ،اپوزیشن کا واک آﺅٹ،حکمران تیار ہوجائیں اب 2نومبر کو ان کی ڈگڈگی بجے گی:محمود الرشید

وزیراعظم کے ڈگڈگی کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ،اپوزیشن کا واک ...
وزیراعظم کے ڈگڈگی کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ،اپوزیشن کا واک آﺅٹ،حکمران تیار ہوجائیں اب 2نومبر کو ان کی ڈگڈگی بجے گی:محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے ڈگڈگی کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے، اپوزیشن اور رہنماءتحریک انصاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا بیان انتہائی قابل افسوس ہے، حکمران تیار ہوجائیں اب 2نومبر کو ان کی ڈگڈگی بجے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے ڈگڈگی کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے،اپوزیشن ارکان اجلاس سے واک آﺅٹ کرتے ہوئے ہال سے باہر آگئے،وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی کی ہے۔

کچھ چھپایا تو نہیں ؟ارکان اسمبلی کے اثاثوں کا خصوصی آڈٹ ہوگا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرلیا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور رہنماءتحریک انصاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا بیان انتہائی قابل افسوس ہے،وزیر اعظم کے احتساب تک احتجاج جاری رہے گا،ڈان اخبار کو وزیر اعظم ہائس سے خبر فیڈ کی گئی ہے،متنازعہ خبر کا معاملہ حل ہی نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکمران تیار ہوجائیں اب 2نومبر کو ان کی ڈگڈگی بجے گی،جوں جوں تاریخ قریب آتی جارہی ہے حکمرانوں کے دماغ خراب ہوتے جارہے ہیں،حکمرانوں کی طرف سے اداروں کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔