ارشد خان نے شادی کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ،کئی لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

ارشد خان نے شادی کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ،کئی لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر ...
ارشد خان نے شادی کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ،کئی لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راتوں رات سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چائے والے ارشد خان نے اپنی شادی سے متعلق واضح اعلان کر دیاہے جس سے کئی لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا ہے ،ارشد خان نے بتایا کہ کئی لڑکیوں نے شادی کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن وہ صرف اور صرف والدین کی پسند کردہ لڑکی سے ہی شادی کریں گے .

تفصیلات کے مطابق ارشد خان کا کہناتھا کہ میرے17بہن،بھائی ہیں اور والد نے دو شادیاں کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو بڑے بھائی تاحال کنوارے ہیں اور ان کی شادی کے بعد ہی وہ شادی کا سوچ سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چائے والے کا کہناتھا کہ والدین کی پسند سے ہی شادی کروں گا۔ان کا کہناتھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے حصے میں شہرت کیوں آئی؟

لڑکے کے گلے میں پٹہ ڈالے پاکستانی لڑکی کی ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاکردیا،حقیقت آپ بھی جانئے,مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اب اس کو کئی بڑی کمپنیوں کی طرف سپانسر شپ کی پیشکش آ گئی ہے جبکہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کی بھی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ارشد نے بتایا کہ 100 سے زائد لڑکیاں تصاویر اور ویڈویز بناچکی ہیں۔

مزید :

تفریح -