وزیراعلیٰ سندھ کی عمران خان کو ملازمت کی پیشکش

وزیراعلیٰ سندھ کی عمران خان کو ملازمت کی پیشکش
وزیراعلیٰ سندھ کی عمران خان کو ملازمت کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی عمران خان کو پیش کش، کہا کہ عمران خان کو نوکری چاہیے توسندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کھولنا چاہتا ہوں، اس کی سربراہی قبول کرلیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی ہے، کبھی اکیلے کام نہیں کرتی، اپوزیشن کی دیگر سنجیدہ جماعتیں اسکے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کو فی الحال سنجیدہ نہیں سمجھتا، اس میں جو سنجیدہ لوگ ہیں وہ اپنے 65 سالہ نوجوان سربراہ کو سمجھائیں کہ وہ سیاست کو سنجیدگی سے لیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے تو گونوازگو کے نعرے لگیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے حکومت سے چاروں مطالبات جمہوری ہیں۔

مزید :

لاڑکانہ -