جیل میں بھائی سے ملنے آئی لڑکی سے کانسٹیبل کی زیادتی

جیل میں بھائی سے ملنے آئی لڑکی سے کانسٹیبل کی زیادتی
جیل میں بھائی سے ملنے آئی لڑکی سے کانسٹیبل کی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) جیل میں بھائی سے ملاقات کے لیے آنے والی لڑکی کو کانسٹیبل نے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ سلیم کالونی کی رہائشی ث جیل میں قید اپنے بھائی غلام مصطفی سے ملاقات کے لیے گئی، تو جیل کانسٹیبل شفقت محمود (ث) کو ورغلا کر لے گیا اور زبردستی زیادتی کر کے فرار ہو گیا۔

متاثرہ لڑکی اپنے والد رفاقت علی کے ہمراہ قانو نی کارروائی کے لئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن پہنچ گئی اور ملزم شفقت کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی ، جس پر پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے لیے سول ہسپتال ریفر کر دیا۔ ڈاکٹرز نے لڑکی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، جلد گرفتار بھی کر لیا جائے گا۔

مزید :

گوجرانوالہ -