پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی شہری کی خود کشی

پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی شہری کی خود کشی
پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی شہری کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (اے پی پی) جھنگ میں پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی مزدور نے خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں بنائے جانے والے کول پاور پلانٹ میں کام کرنے والے چینی مزدور 45سالہ شی چنگ نے گزشتہ روز یہ کہہ کر کام کرنے سے انکار کردیا کہ اس کے سر میں درد ہے اور اپنے کمرے میں چلا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
کچھ وقت کے بعد اس کے ساتھی مزدور جب اس کا پتہ کرنے آئے تو اس نے کمرے میں پھندے سے خود کو لٹکارکھاتھااور اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس کے مطابق قوی امکان ہے چینی مزدورنے خود کشی کی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

جھنگ -