ٹیچرز ڈے پر ویرات کوہلی نے کوچ راجکمار شرما کو بیش قیمت کار تحفے میں پیش کی

ٹیچرز ڈے پر ویرات کوہلی نے کوچ راجکمار شرما کو بیش قیمت کار تحفے میں پیش کی
ٹیچرز ڈے پر ویرات کوہلی نے کوچ راجکمار شرما کو بیش قیمت کار تحفے میں پیش کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کھیل کے میدانوں میں ہی شاندار نہیں بلکہ وہ ہونہار اور فرمانبردار طالبعلم بھی رہے ہیں، کوہلی نے 2014ءمیں ’ٹیچرز ڈے‘ پر اپنے کوچ راجکمار شرما کو فون کرکے بطور خاص پیغام پہنچایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی وجے لوکا پالی نے اپنی حالیہ کتاب میں کیا، جس میں ا نہوں نے بیان کیا ہے کہ کوہلی نے دو برس قبل اس دن کی مناسبت سے اپنے بڑے بھائی ویکاس کو اپنے کوچ کے گھر بھیجا، جہاں پہنچ کر انہوں نے فون پر کوہلی کا نمبر ملا کر راجکمار کو تھمادیا، جس پر کوہلی نے کہا کہ ”ہیپی ٹیچرز ڈے“ میں جذباتی انداز نے کوچ کو اپنے ہونہار شاگرد پر بہت فخر محسوس ہوا، ویکاس نے راجکمار سے درخواست کی کہ وہ گھر سے باہر جاکر کوہلی کی جانب سے بھیجا گیا تحفہ بھی قبول کرلیں، جو ایک قیمتی گاڑی تھی،ا نہوں نے کہا کہ اس میں اس کا مجھے گاڑی تحفے میں دینا اہم نہیں تھا بلکہ اس نے ٹیچرز کے عالمی دن کی مناسبت سے یہ سب کچھ کیا ہے جو اس کی بہترین اقدار کی عکاس ہے۔

مزید :

کھیل -