عمران خان دوبارہ 35پنکچر والا بیوقوف بنا رہے ہیں،وہ یو ٹرن کے ماسٹر ہیں:دانیال عزیز

عمران خان دوبارہ 35پنکچر والا بیوقوف بنا رہے ہیں،وہ یو ٹرن کے ماسٹر ...
عمران خان دوبارہ 35پنکچر والا بیوقوف بنا رہے ہیں،وہ یو ٹرن کے ماسٹر ہیں:دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کا دوہرا معیار قوم کے سامنے آچکا ہے،وہ دوبارہ سے 35پنکچر والا بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان صاحب کنٹینر سے اتریں اور جواب دینے آئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو برٹش ورجن آئی لینڈ میںانویسٹ کیاہے،کینسر کے علاج کے جمع پیسوں سے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں۔پاناما میں کوئی ثبوت نہیں موجود لیکن آپ کے خلاف پکے ثبوت موجود ہیں۔2015کی شوکت خانم کی آڈٹ رپورٹ سامنے آچکی،بھارتیوں نے عمران خان کے ڈوبے ہوئے پیسے بھرے تھے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر آف شور کمپنی چوری کے پیسے سے بنتی ہے تواب وہ سروسز سے متعلق کچھ بتاتے کیوں نہیں ،عمران خان ہمیں شوگر لینڈ میں آف شور کمپنیوں کے بار ے میں بتائیں۔خان صاحب اب خودکنٹینر سے اتریں اور جواب دینے آئیں،سپریم کورٹ میں کل پیشی ہے آپ جواب دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بھی آف شور کمپنی نکلی ہے وہ اس کا جواب بھی دیں۔معاملہ جب سینیٹ میں آیا تو عمران خان بھاگ گئے،انہیںگھبرانا نہیں چاہیے۔اگرچوری نہیں کی ہے تو وہ تلاشی سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔خان صاحب !جہانگیر ترین اور علیم ڈار کی بھی تلاشی لیں،جہانگیر ترین نے جو سرمایہ کاری بیرون ملک کی وہ پاکستان میں بھی کر سکتے تھے۔جانگیر ترین اور علیم ڈار کا پیسہ بھی پکڑا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف نیا قانون نہیں بننے دیا،وہ اداروں کی کارکردگی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما میں کہاں لکھا ہے کہ وزیر اعظم کے بیٹے نے کوئی غلط کام کیا ہے۔یہ سارا کھیل پی ٹی آئی کی جانب سے بنایا جا رہا ہے،عمران خان بتائیں کہ 18ملین ڈالر کا زمہ دار کون ہے۔عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں۔انکے قول و فعل میں تضاد ثابت ہو چکا ہے۔پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے دروازے کھلے تھے لیکن عمران خان نے خود5ماہ تاخیر کی۔

مزید :

قومی -