پی ٹی آئی دھرنا، راولپنڈی انتظامیہ کا 300 کنٹینر پکڑنے کا ہدف

پی ٹی آئی دھرنا، راولپنڈی انتظامیہ کا 300 کنٹینر پکڑنے کا ہدف
پی ٹی آئی دھرنا، راولپنڈی انتظامیہ کا 300 کنٹینر پکڑنے کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے 2نومبر کے اسلام آباد بند کرنے کے دھرنا پلس کو ناکام بنانے کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں داخلہ کے تمام راستوں کو بند کرنے کیلئے جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، آزاد کشمیر سمیت قریبی اضلاع سے مجموعی طور پر 20ہزارپولیس نفری طلب کی گئی ہے۔ 300 کنٹینرز پکڑنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، شہر بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوگی۔ بیرون شہر سے راولپنڈی آنے کے راستے بھی سیل کئے جائیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بھی سیل کئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے ٹائیگرز کیلئے اڈیالہ جیل میں خصوصی بارک کی صفائیاں بھی شروع کی جارہی ہیں۔ تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے کے باعث راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں یکم نومبر سے 3 نومبر تک چھٹیاں کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -