بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ، 2بچے زخمی

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ، 2بچے زخمی
بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ، 2بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آزاد کشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2بچے شدید زخمی ،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے شام 4بجے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی،فائرنگ کی وجہ سے 2معصوم بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور کاروائی کی گئی ۔بھارتی فوج نے گزشتہ رات بھی اسی سیکٹر میں فائرنگ کی تھی۔بھارت کی جانب سے24گھaنٹوں میں دوسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

مزید :

آزاد کشمیر -