کرپشن کے بادشاہ اوراس کے درباریوں کے خلاف اعلان جنگ ،2نومبر کو سارا پاکستان جشن منائے گا:عمران خان

کرپشن کے بادشاہ اوراس کے درباریوں کے خلاف اعلان جنگ ،2نومبر کو سارا پاکستان ...
کرپشن کے بادشاہ اوراس کے درباریوں کے خلاف اعلان جنگ ،2نومبر کو سارا پاکستان جشن منائے گا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2 تاریخ کو بہت بڑا فیصلہ ہونے جارہا ہے،کرپشن کے بادشاہ اوراس کے درباریوں کے خلاف اعلان جنگ ہے،2تاریخ کواپنا جمہوری فرض پوراکریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پانامامیں نوازشریف کے ڈاکے کے ثبوت مل گئے ،نواز شریف چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔2 نومبرپاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہوگا،نوازشریف نے رووکنے کی کوشش کی توبہت براہوگا۔
ایک طرف ہے ڈاکووں کاپاکستان اوردوسری طرف قائداعظم کاپاکستان،ایک طرف نوازشریف کی بادشاہت تودوسری طرف پاکستانیوں کی آزادی ہے
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ 2 نومبرکے انقلاب کیلیے تیارہو،ساراپاکستان تیارہے۔باریاں لےکرلوٹنے والوں کے خلاف اعلان جنگ ہے ،اگر نوازشریف نے حساب نہیں دیاتوحکومت نہیں چلاسکیں گے۔کرپٹ حکمران سے احتساب مانگیں گے،وہ پاکستان کی جمہوریت کونقصان پہنچارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وہ پاکستان نظر آرہا ہے جس کے لیے قائداعظم نے جدوجہد کی تھی۔ہم ملک سے غربت اورکرپشن ختم کردیں گے۔2نومبر کو سارا پاکستان جشن منائے گا کیونکہ اب ساراپاکستان کرپٹ مافیاکوشکست دینے کے لیے تیارہے۔

مزید :

ملتان -