مصطفی کمال نے کراچی کا پیسہ باہر بھیجا، اب بھی لندن والوں سے رابطے میں ہیں:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد

مصطفی کمال نے کراچی کا پیسہ باہر بھیجا، اب بھی لندن والوں سے رابطے میں ...
مصطفی کمال نے کراچی کا پیسہ باہر بھیجا، اب بھی لندن والوں سے رابطے میں ہیں:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ مصطفی کمال نے کراچی کا پیسہ باہر بھیجا، اب بھی لندن والوں سے رابطے میں ہیں، کراچی کے منصوبوں کا پیسا لندن اور ملائیشیا جاتا تھا، اسٹیبلشمنٹ کسی کو سپورٹ نہیں کر رہی، جو کرمنل ہوگا پکڑا جائے گا،یہ طے تھا کہ کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں جائینگے،مجرم کے پیچھے جائینگے،میں اسٹیبلشمنٹ کاآدمی ہوں،کوئی کسی کوتوڑکرنہیں لے کرجارہا۔
گورنرسندھ عشرت العباد کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزمشرف،بانی متحدہ،آصف زرداری،نوازشریف میرے محسن ہیں،آج سے مصطفیٰ کمال کو ٹھیکیدار کہوں گا،بلکہ روڈ کنٹریکٹر۔مصطفیٰ کمال ایسی باتیں کررہے ہیں جیسے انٹیلیجنس ایجنسیاں معلومات فراہم کررہی ہیں،اسٹیبلشمنٹ کیساتھ معلومات شیئرکی ،اسے کس طرح سے حل کرناہے وہ بھی بتایا،یہ طے تھا کہ کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں جائینگے،برطانیہ میں جس کیس کا فیصلہ ہوچکا ہے،اب اس کیس کوچھوڑدیں،ان کے خلاف بات نہیں کروں گا،سرفرازمرچنٹ نے شاید مجھے دستاویزات ای میل کیے ہوں،میں نے چیک نہیں کیے،انکشاف کررہا ہوں حالیہ دنوں میں مصطفیٰ کمال کے لندن والوں سے رابطے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال لندن والوں کے بہت چہیتے تھے،ان کے ان میں کام پھنسے ہوتے تھے،لندن سے رابطے تومصطفیٰ کمال کے ہیں،مجھے حق نہیں تھاکہ ناظم سے پوچھ سکوں کہ پیسے باہرکیوں بھجوارہے ہیں، اگرپوچھ گچھ کرتا تھا تولندن سے فون آجاتا تھا کہ آپ کیوں مداخلت کرتے ہیں،کراچی کے منصوبوں سے پیسے نکال کرلندن اورملائیشیا بھیجا گیا،ٹھیکیدارصاحب شہرکے ناظم بن گئے۔

مزید :

کراچی -