سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ،عوامی تحریک نے عدالت سے رجوع کرلیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ،عوامی تحریک نے عدالت سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لئے لاہو ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے درخواست مسترد کردی ہے۔حالانکہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں سانحہ کے بارے میں مستند تحقیقاتی دستاویز ہے اور ان دستاویزات سے عدالت کو بہتر معاونت مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بغیر سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ قانون کی منشا کے برعکس ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کے فیصلے کو کالعدم کرتے ہوئے کمیشن کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -