لگژری ٹیکس کا قانون جائز مگروصولی کے لئے بھیجے گئے نوٹسز غیر قانونی ہیں ،ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

لگژری ٹیکس کا قانون جائز مگروصولی کے لئے بھیجے گئے نوٹسز غیر قانونی ہیں ...
لگژری ٹیکس کا قانون جائز مگروصولی کے لئے بھیجے گئے نوٹسز غیر قانونی ہیں ،ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے دو اور دو کنال سے زائدکے گھروں پرلگژری ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کو کالعدم کردیا جبکہ لگژری ٹیکس کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواستیں مسترد کردی ہیں۔فاضل عدالت نے لگژری ٹیکس کی وصولی کیلئے جاری کئے گئے نوٹسز کے خلاف اور لگژری ٹیکس کے قانون کے خلاف 500 سے زائد دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا۔عدالت نے لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے جاری کئے گئے نوٹس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواستیں منظور کرلیں جن میں لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے حکومت کی جانب سے جاری نوٹسز کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ لگڑری ٹیکس کی وصولی کیلئے قانونی طریقہ کار کے مطابق نوٹس جاری نہیں کئے گئے لہذا نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ لگژری ٹیکس کے قانون کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے فاضل بنچ نے قرار دیا کہ حکومت کو ٹیکس لگانے کا اختیار حاصل ہے تاہم لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے درخواست گزاروں کو بھیجے گئے نوٹسز قانونی تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتے ۔دائر درخواستوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے دو یا دوکنال سے زائدرقبے پر تعمیر شدہ گھروں پر لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے بھجوائے گئے نوٹسز اورلگژری ٹیکس کے قانون کے سیکشن 8 کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار مکان مالکان کے وکیل نوشاب اے خان نے درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا کہ لگژری ٹیکس نافذ کرتے ہوئے امتیازی سلوک برتا گیا ہے۔ 2000ءسے پہلے تعمیر ہونے والے گھروں کو اس ٹیکس سے استثنی دے دیا گیا اور بیواوں کو بھی اس ٹیکس کی وصولی سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نوشاب اے خان نے یہ بھی نکتہ اٹھایا کہ درخواست گزار پہلے ہی اپنی گھروں پر پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کررہے ہیں اور ایک وقت پر ایک سے زیادہ ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ حکومت ایک ہی چیز پر دوہرا ٹیکس وصول کررہی ہے لہذا بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کی وصولی کے لیے جاری نوٹسوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے لگژری ٹیکس کے قانون کو کالعدم کرنے کی استدعا مسترد کردی جبکہ حکومت کی طرف س بھیجے گئے نوٹسز کو ضابطے کی کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث کالعدم کردیا۔

مزید :

لاہور -