بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیں کہ آپ کے موبائل میں یہ چیز کسی صورت نہ ہو، اب موبائل فون کی بھی ’تلاشی‘ لی جائے گی

بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیں کہ آپ کے موبائل میں یہ چیز کسی ...
بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیں کہ آپ کے موبائل میں یہ چیز کسی صورت نہ ہو، اب موبائل فون کی بھی ’تلاشی‘ لی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں کویت کی جانب سے اپنے شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ مغربی ممالک کا سفر کرنے سے پہلے اپنے موبائل فون سے مذہبی، شدت پسندانہ یا غیر اخلاقی مواد ہٹادیں اور اب متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کردیا گیا ہے کہ امریکہ جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو موبائل فون پر اس نوعیت کا مواد ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ائیرپورٹوں پر نئے سکیورٹی ضوابط کے نفاذ کا اعلان کرچکے ہیں جس کے پیش نظر متعدد مسلم ممالک اپنے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کر رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو اسی ضمن میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

مدینہ منورہ ہسپتال کی ڈاکٹر راتوں رات امیر ہوگئی
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب بیرون ملک سے آنے والوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرونک آلات کی بھی تلاشی لی جائے گی اور شدت پسندی یا فحاشی سے متعلقہ مواد برآمد ہونے پر ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سے پہلے 60 سعودی طلبا کے ویزے امریکہ پہنچنے پر اس وقت منسوخ کردئیے گئے جب ان کے موبائل فونز سے مشکوک مواد برآمد ہوا۔ کویت کی جانب سے اپنے شہریوں کے لئے اسی قسم کی ہدایات تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل جاری کی گئی تھیں۔

مزید :

عرب دنیا -