وہ بچہ جو اپنی ماں سے ہمیشہ 2 لوگوں کا لنچ لے کر سکول جاتا تھا، لیکن اس کا کرتا کیا تھا؟ بالآخر ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار عش عش کر اُٹھیں گے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو کا ننھا طالب علم ڈائیلن نے ایک روز اپنی ماں سے کہا کہ مجھے سکول کے لیے ایک نہیں، دو لنچ باکس چاہئیں۔ ماں نے خیال کیا کہ شاید اس کے بیٹے کو زیادہ بھوک لگتی ہے اس لیے وہ ایسا کہہ رہا ہے، چنانچہ اس نے اسے ڈبل لنچ دے دیا۔ کئی ماہ تک وہ چپس کے 2پیکٹ، 2سینڈوچ اور دہی کے 2ڈبے سکول لیجاتا رہا اور ماں سمجھتی رہی کہ وہ خود کھا رہا ہے۔ پھر ایک روز ماں پر اس حوالے سے ایسا راز کھلا کہ وہ اپنے بیٹے پر فخر کرنے لگی۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ماں کو معلوم ہوا کہ دراصل وہ دوسرا لنچ باکس اپنے لیے نہیں، بلکہ اپنے ایک دوست کے لیے لے کر جاتا ہے جس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہوتا۔
بھرپور انداز میں باڈی بلڈنگ کرنے والے اس بزرگ کی عمر کتنی ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے
ڈورین کی والدہ جوزٹ ڈورین نے فیس بک پوسٹ میں یہ قصہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ایک روزمجھے میرے بیٹے کی ہیڈ ٹیچر نے سکول بلایا۔ جب میں اس کے آفس میں گئی تو وہاں ایک اور خاتون بھی موجود تھی۔ یہ اس لڑکے کی ماں تھی جس کے لیے میرا بیٹا لنچ لایا کرتا تھا۔ اس خاتون نے میرا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اب مجھے نوکری مل گئی ہے اور میں اب اپنے بچے کو بہتر لنچ دے سکتی ہوں۔ اس نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اس عرصے میں آپ میرے بچے کو کھانا کھلاتے رہے ہیں۔ اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔“ ڈورین نے لکھا ہے کہ”اس روز مجھے معلوم ہوا کہ میرا بیٹا دو لنچ باکس کیوں لےجاتا ہے۔ اس خاتون نے کچھ رقم بھی مجھے پیش کی لیکن میں نے وہ قبول نہیں کی۔ ان کے برے وقت میں میرے بیٹے نے ان کی مدد کی، مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔ چند سال پہلے میرے پاس بھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور کھانے کو کوئی چیز نہیں تھی۔ تب میں اور میرا بیٹا کار میں ہی سوتے تھے۔ اس لیے میں اس خاتون کی تکلیف کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہوں۔“