شامیT-20 ویٹرنز کرکٹ کپ چوہدری سپورٹس نے ترک پلاسٹ کوشکست دیدی

شامیT-20 ویٹرنز کرکٹ کپ چوہدری سپورٹس نے ترک پلاسٹ کوشکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)تیسرے شامیT-20 ویٹرنز کرکٹ کپ کا میچ چوہدری سپورٹس اور ترک پلاسٹ کے درمیان علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ چوہدری سپورٹس نے 10 رنز سے جیت لیا۔ چوہدری سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ عابد شیخ نے 36، آغا نوید 27، چوہدری عباس 22 اور جاوید حفیظ نے 19 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ترک پلاسٹ کی طرف سے امین خان نے 3/17، ندیم بوٹا 2/29، آصف حسین 2/39 اور حاجی شاہد نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ترک پلاسٹ مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی۔ بلال خلجی نے 72، حماد مقبول 18 اور عدنان خان نے 14 رنز بنائے۔ چوہدری سپورٹس کی طرف سے جاوید حفیظ نے 3/27، نور الامین 2/30 اور محمد ذوالفقار نے 2/35 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر سی ای او ترک پلاسٹ حماد مقبول نے جاوید حفیظ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ چوہدری شفقت حسین ہمراہ تھے۔