ڈرامہ’’دیکھ مگرپیارسے‘‘آج سے الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم میں شروع ہوگا

ڈرامہ’’دیکھ مگرپیارسے‘‘آج سے الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم میں شروع ہوگا
ڈرامہ’’دیکھ مگرپیارسے‘‘آج سے الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)نیا سٹیج ڈرامہ’’دیکھ مگرپیارسے‘‘آج سے الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم میں شروع ہوگا اس ڈرامہ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں ڈرامہ کی تمام کاسٹ نے شرکت کی ۔جس کے رائٹروڈائریکٹراکرم اداس ہیں جن کے ساتھ کاسٹ میں ماہ نور ہماعلی،ذویاعلی نظامی،روشنی،اکرام اداس،گلفام،نوازانجم اور چاندبرال سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔اس ڈرامے کو علی عیسیٰ اینڈ کمپنی پروڈیوس کررہی ہے۔اس بارے میں ماہ نور کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے بعد الحمرا میں کام کرنے جارہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہاں کے شائقین ان کی پرفارمنس ضرور پسند کریں گے۔ماہ نور نے مزید کہا کہ علی عیسیٰ اینڈ کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ خوشگوار رہا کیونکہ یہ سب سے پروفیشنل کمپنی ہے۔

مزید :

کلچر -