عارف لوہار ثقافتی دورہ پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے روانہ

عارف لوہار ثقافتی دورہ پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے روانہ
عارف لوہار ثقافتی دورہ پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل فوک گائیک عارف لوہار 20روزہ ثقافتی دورہ پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگئے۔اپنے اس دورہ کے دوران عارف لوہار نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہونے والے ’’صوفی اور فوک ‘‘کے نام سے ہونے والے میوزیکل شوزمیں بھارتی گلوکارکنور اگروال کے ساتھ پرفارم کریں گے ۔’’صوفی اور فوک‘‘کے سلسلے کا پہلا شو 20اکتوبر کو آک لینڈ،دوسرا 21کوبرسبن میں ،تیسرا 27کوسڈنی،چوتھا28کوپرتھ ،4نومبرکو پانچواں ایڈیلیڈ،چھٹا اور آخری 6نومبرکوملبورن میں ہوگا۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ان شوز کو معروف پروموٹر ساروان سدھو کے ساتھ کرم ہنڈل اور وریندر علی شیرنے آرگنائز کیا ہے عارف لوہار شوز میں پرفارم کرنے کے بعد 8نومبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔
یاد رہے کہ عارف لوہار کا گزشتہ دورہ آسٹریلیا بہت کامیابی سے ہمکنار ہواتھا۔

مزید :

کلچر -