فلم ’’ نمستے انگلینڈ ’’ سنسر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب

فلم ’’ نمستے انگلینڈ ’’ سنسر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب
فلم ’’ نمستے انگلینڈ ’’ سنسر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) پنجاب اور یورپ کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی رومانٹک کامیڈی فلم اکشے کمار اور قطرینہ کیف کی ہٹ فلم’’ نمستے لندن‘‘ کا سیکوئل ہے ۔رومانس، کامیڈی اورسریلے گیتوں سے بھرپور بالی وڈ کی نئی فیملی اینٹرٹینمنٹ فلم ’’ نمستے انگلینڈ‘‘ دنیا بھر کے ساتھ پاکستانی سنیماؤں میں ریلیز ہوگئی ۔ڈائریکٹر وپل امرت لال شاہ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم گذشتہ روزلاہور میں سنسر کیلئے پیش کی گئی جسے اراکین نے بغیر کسی کٹ کے عام نمائش کی اجازت دے دی جبکہ وفاقی اور سندھ سنسر بورڈ پہلے ہی فلم کو نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کر چکے ہیں ۔ ’ نمستے انگلینڈ‘‘ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور قطرینہ کیف کی دو ہزار سات میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’ نمستے لندن‘‘ کا دوسرا حصہ ہے جس میں نوجوان نسل کی مقبول جوڑی ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے پریم اور جیسمیت کے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔
فلم میں پرینیتی چوپڑہ نے ایک ایسی پنجابی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے خاندان کو چھوڑ کر انگلینڈ چلی آتی ہے لیکن اس کو واپس لانے کیلئے ارجن کپور بھی غیر قانونی راستہ اختیار کرکے لندن پہنچ جاتا ہے جس کے بعد پیش آنے والے ڈرامائی واقعات فلم کا کلائی میکس ہیں ۔ فلم کے گیت معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے تحریر کئے ہیں جبکہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیافلم کا ٹائٹل ٹریک’’ تیرے لئے ‘‘ پہلے ہی میوزک لوورز کے دل کی دھڑکن بن چکا ہے ۔ ’’ نمستے انگلینڈ‘‘ کی پاکستان میں نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے ۔

مزید :

کلچر -