افتخار عفی ہارر ڈرامہ سیریل لکھنے میں مصروف

افتخار عفی ہارر ڈرامہ سیریل لکھنے میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) نامور ڈرامہ رائٹر و اداکار افتخار عفی ڈرامہ سوپ ’’ناگن ‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ہارر ڈرامہ سیریل لکھنے میں مصروف ہو گئے۔ ڈرامہ رائٹر افتخار عفی ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے لئے ہارر ڈرامہ لکھ رہے ہیں جس کا 60فیصد سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے جو موضوع کے اعتبار سے اپنی نوعیت کا منفرد ڈرامہ ثابت ہو گا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افتخار عفی کی ڈرامہ سوپ ’’ناگن ‘‘ نے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی جو تین سو سے زیادہ اقساط پر مشتمل تھا۔

مزید :

کلچر -