ڈیٹول کا شرمین عبید کی ا ینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم میں اشتراک
لاہور(پ ر) گھربھر کی صحت و صفائی کا ضامن ڈیٹول برانڈ،وادی اینیمیشنزکے اشتراک سے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم فرنچائز 3بہادر کے تیسرے اور آخری ایڈیشن ’’3بہادر 3، رائز آف دی واریئرز‘‘ کا لیڈ اسپانسر ہے۔ ریکٹ بنکیزر کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ ہیلتھ ہمایوں فاروق کا کہنا تھا کہ ڈیٹول ہر سال اپنے اسکول پروگرام سے پاکستان بھر کے لاکھوں بچوں کو صحت و صفائی اور جراثیم سے بچاؤ کا پیغام دیتا ہے،اس پیغام کو ملک میں عام کرنے کیلئے ڈیٹول نے ۳بہادر سیریز کا حصہ بننے کا ارادہ کیا۔
اور ہم بہت جلد ایک زبردست پروموشن کا اعلان بھی کرنے والے ہیں ۔اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے پاکستان میں ہمارے معاشرتی موضوعات پراینیمیٹڈ فلمیں بنانے کی بانی ہیں ۔ اس کہانی کا بنیادی مقصدبچوں کو اپنی خداداد صلاحیتوں پر بھروسا کر تے ہو ئے اپنے اندر چھپے سپر ہیروز کی مدد سے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا سکھاناہے۔اس فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرمین کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ3بہادر کی تیسرے ایڈیشن کی Trilogyپاکستان میں پیش کر رہی ہیں۔اس فلم میں دو انتہائی طاقت ور لڑکیوں کے کردار’ ارما اور با بو شکا ‘کا اضافہ کیا ہے ،ہمیں امید ہے کے شائقین ان کے کرداروں کو بھی پسند کرینگے۔