اوبر کی رائیڈرز اور ڈرائیورز کیلئے حفاظتی ٹول کٹ لانچ

اوبر کی رائیڈرز اور ڈرائیورز کیلئے حفاظتی ٹول کٹ لانچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)اوبر نے نئی سیفٹی ٹول کٹ کا اعلان کر دیا جو اگلے چند ہفتوں میں یورپ، مشرق وسطی ، افریقہ اور پاکستان بھر کے لاکھوں ڈرائیورز، رائیڈرز اور کوریئر کے لیے قابل عمل ہوگی۔ ٹول کٹ نئی اور جدید خصوصیات پر مشتمل ہے جس کا مقصد صارفین کی حفاظت کو مزید بڑھانا اور تمام صارفین کے لئے شفافیت اور احتساب میں اضافہ کرنا ہے۔ایپ کی لانچ کے آغاز سے لے کر، اوبر نے لاکھوں افراد کو ایسی ٹیکنالوجی فراہم کی ہے جس میں انہیں ایک بٹن کے زور پر رائیڈ میسر ہوتی ہے ، GPS ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہر ٹرپ کی ٹریکنگ اور کسی بھی مسئلہ کو 24/7 رپورٹ کر نے لے لیے حفاظتی ٹیم کو اطلاع دینا شامل ہے۔نئی حفاظتی خصوصیات کے تعارف کے ساتھ، کمپنی کا مقصد اوبرکمیونٹی کو محفوظ بنانے میں حفاظت اور مدد کو دوگنا کرنا ہے۔ رائیڈرز اور ڈرائیور کی حفاظتی ٹول کٹ میں مندرجہ ذیل خصوصیات متعارف کروائی گئی ہیں: ایمرجنسی بٹن ۔ ایپ میں موجود پش بٹن کو دبانے سے، رائیڈر اور ڈرائیور / کوریئرز کو براہ راست ضرورت کے وقت مقامی پولیس اسٹیشن سے منسلک کر دیا جاتا ہے ۔ ائیڈرز اپنے ٹرپ کو قابل اعتماد پانچ لوگوں کے ساتھ آسانی سے شیئر کر سکتے ہیں ۔
اور اپنی مرضی کے مطابق تفصیلات شئیرکر سکیں گے ۔
* سیفٹی سینٹر ۔ ایک نئی اپلی کیشن پر مشتمل حفاظتی معلومات کا مرکز جہاں صارف انشورنس، کمیونٹی گائیڈ لائینز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے ہماری حفاظتی تجاویزحاصل کرسکتے ہیں۔
* شئیر ٹرپ ۔ ڈرائیور آسانی سے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اپنے مقام اور ٹرپ کی تفصلات شئیر کرسکتے ہیں۔
* کالر (Anonymization)پرائیویسی ۔ ابر کا استعمال کرتے ہوئے جب رائیڈرز اور ڈرائیورز ایک دوسرے کو فون کے ذریعہ رابطہ کریں گے تو ان کے نمبر پر رازداری کو برقرار رکھا جائے گا۔

اس لانچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، گلوبل ہیڈ آف سیفٹی پراڈکٹ -اوبر ، سچن کنسل نے کہا"ہمارے لیے سب سے اہم بات لوگوں کو حفاظتی خدمات فراہم کرنا ہے۔ہر روز اوبراپلی کیشن میں تقریبا 15 ملین ٹرپ مکمل ہوتے ہیں، ہم اپنے ہر کام میں حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنی ایپ استعمال کرنے والے تمام صارفین کی حفاظت کو بہتر بنانے اور جدید مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے شفافیت اور احتساب کے عمل پر کا م کر یں۔ اس نئی حفاظتی ٹول کٹ کو متعارف کروا نے پر ہمیں فخرہے جو تمام صارفین کو اپنے سفرمیں محفوظ اور منسلک رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور ہمارے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بناتی ہے ۔ ''

اوبر کے سی ای اوDara Khosrowshahi نے 2018 میں سب سے اولین ترجیح کی حفاظت کو دی ہے۔کمپنی کا حصہ بننے کے بعد ، انہوں نے ڈرائیورز کے لیے ٹرپ کے وقت کی حد اور ڈرائیور انشورنس میں کئی تبدیلیاں پیش کیں۔پاکستان میں، اوبر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر پارٹنر ڈرائیورز کے لیے سیفٹی سیشن کا انعقادکیا۔ اوبر نے پاکستان میں ڈرائیورپارٹنرز کو تعلیم دینے کے لیے کاشف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کام کے وقت کسی قسم کے بھی غیر مناسب سلوک سے بچنے کے لیے
'Dignity at Work' کے موضوع سے تربیت پر معاہدہ کیا جو کہ اوبر کے عالمی سطح پر کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔ڈرائیونگ کے اوقات کی حد، ڈرائیورز اور رائیڈرز دونوں کے لئے سڑک پر محفوظ رہنے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔اوبر نے اپنے ڈرائیور پارٹنرز کے لیے'Injury Protection' کے نام سے انشورنس پراڈکٹس کا اعلان کیا۔اس پراڈکٹ کے ذریعہ اگر اوبر ایپ استعمال کرتے وقت ڈرائیور کسی بھی حادثے کا شکار ہوتے ہیں تو ایسی صورتحال میں انہیں مالی اور طبی اخراجات کے ساتھ ساتھ مخصوص حد تک آمدنی میں کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اوبر موٹو کے رائیڈرزاور ڈرائیورز کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے، اوبرنے پاکستان بھر میں 'Ride for Safety' ایونٹس کا انعقاد بھی کیا۔

مزید :

کامرس -