پی کے ایل آئی آر ایس میں سرجری سے متعلقہ تربیتی ورکشاپ

پی کے ایل آئی آر ایس میں سرجری سے متعلقہ تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں جدیدترین سرجری سے متعلقہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔اس ورکشاپ میں انسانی جسم میں انتہائی چھوٹے سوراخ کے ذریعے سرجری کرنے کی تکنیک سکھائی گئی۔اس تکنیک کے استعمال سے مریض ایک ہی دن میں صحتیاب ہوجاتا ہے جبکہ عام سرجریکل طریقے سے مریض کے صحتیاب ہونے میں دس سے بارہ دن لگتے ہیں۔اس طرح مریض کو ہسپتال میں کم وقت کیلئے رکنا پڑتا ہے اور اس پر اخراجات بھی کم آتے ہیں۔مذید یہ کہ نئے آنے والے مریضوں کیلئے بھی ہسپتال میں بیڈ کی باآسانی دستیابی ممکن ہوتی ہے۔اس ورکشاپ کا موضوع Holmium Laser Enucleation of Prostate (HoLEP)تھا جس میں ہسپتال کے میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ دیگر میڈیکل سینٹرز کے میڈیکل سٹاف نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ کی نمایاں بات یہ تھی کہ اس دوران شرکاء کو اس سرجیکل پروسیجر کی براہ راست ویڈیو بھی دکھائی گئی ۔اس ورکشاپ کی انتظامی ٹیم کی سربراہی ہسپتال کے کنسلٹنٹ یورالوجسٹ ڈاکٹرتنویر احمد نوید بھٹی کر رہے تھے۔ڈاکٹرعاصم مسعود چوہدری جو کہ یونیورسٹی آف کیمبرج یو ۔کے سے ملحقہ بیڈفورڈ ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کے ہیڈ ہیں اور پی کے ایل آئی میں وزٹنگ کنسلٹنٹ یورالوجی کے طور پر کام کر رہے ہیں ، نے اس ورکشاپ میں ایک خصوصی ویڈیو پریزینٹیشن کے ذریعے شرکاء کو Holmium Laser Enucleation of Prostate (HoLEP)کے بارے معلومات فراہم کیں اور پی کے ایل آئی کے آپریشن روم سے براہ راست یہ پروسیجر کر کے دکھایا۔

مزید :

کامرس -