ابوظہبی ٹیسٹ ،اظہر علی مزاحیہ طریقے سے رن آوٹ

ابوظہبی ٹیسٹ ،اظہر علی مزاحیہ طریقے سے رن آوٹ
ابوظہبی ٹیسٹ ،اظہر علی مزاحیہ طریقے سے رن آوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (آئی این پی)کرکٹ کے کھیل میں آئے دن ریکارڈز تو بنتے ہی رہتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ مضحکہ خیز واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں اسی طرح کا مزاحیہ واقعہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں جاری میچ کے دوران پیش آیا۔اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر تھرڈ مین بانڈری کی جانب اسٹروک لگایا اور گیند بالکل باونڈری کے نزدیک جاکر رک گئی۔آسٹریلین فیلڈر نے گیند کو اٹھا کر کیپر کی جانب پھینکا اور اس دوران اظہر علی اپنا رنز مکمل نہیں کر سکے جبکہ وکٹ کے درمیان میں ہی ساتھی کھلاڑی اسد شفیق سے باتیں کرنے لگ گئے۔مہمان ٹیم کے کپتان ٹم پین نے موقع کا بھرپور فائدہ ہوتے ہوئے اظہر علی کو رن آوٹ کردیا جبکہ 50ٹیسٹ سے زائد میچز کھیلنے والے تجربہ کار بیٹسمین نے واپس وکٹ میں پہنچنے کی بھی زحمت نہیں کی۔یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ ساتھی کھلاڑی اسد شفیق نے بھی گیند کے بانڈری لائن پر لگنے یا نہ لگنے کو نظر انداز کردیا اور اظہر علی کے ساتھ وکٹ کے درمیان میں ہی باتوں میں لگ گئے۔کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر اس اسد شفیق کیپر کی جانب کھڑے ہوکر اظہر علی سے باتیں کرتے تو وہ آٹ ہوسکتے تھے جبکہ اگر فیلڈر بالنگ کریز کی جانب تھرو کرتے تب بھی وکٹ اسد شفیق کی ہی جانی تھی۔