آسٹریلیا کیخلا ف ٹی 20سیریز کیلئے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان، محمد عامرڈراپ

آسٹریلیا کیخلا ف ٹی 20سیریز کیلئے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان، محمد عامرڈراپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ڈومسیٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وقاص مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 26,24 اور 28 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔عامر کی جگہ وقاص مقصود کوقومی ٹیم کا حصہ بنایا گیاہے۔26 سالہ محمد عامر پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں کھیلتے تھے لیکن ایشیا کپ کی خراب کارکردگی کے بعد عامر کو پہلے ٹیسٹ اور اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔پاکستانی کرکٹر عماد وسیم ایک سال بعد عماد وسیم فٹ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم میں واپس آرہے ہیں، گزشتہ سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز اور پاکستان سپرلیگ میں شرکت کے بعد عماد وسیم گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔بیٹسمین بابراعظم بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بابر اعظم اور عماد وسیم زمبابوے کے خلاف جولائی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ آل راونڈر عماد وسیم کو محمد نواز کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے۔